پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

0
50

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں دو کشمیریوں کی شہادت کے خلاف پلوامہ میں آج ہفتہ کو مکمل ہڑتال ہے ، بھارتی فوج نے گزشتہ روز دو عسکریت پسندوں کو شہید کیا تھا کہ جن کی شناخت رفان احمد ڈیگو عرف ابو ضرار ساکنہ نائنہ لیترپلوامہ اور تصدق امین شاہ ساکنہ کدلہ بل پانپور کے طور پر ہوئی تھی .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے علاقے پانپور اور اونتی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا ،جن کا تعلق کشمیر کی عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے تھا. لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی شہادت کی اطلاع ملنے پر کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف بھر پور احتجاج کیا، بھارتی فوج نے کشمیری مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے پیلٹ گن سے گولیاں چلائیں جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے .شہید ہونے والے کشمیریوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کی گئیں تو رکاوٹوں اور کرفیو کے باوجو دنماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی. کشمیری میڈیا کے مطابق لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کی نماز جنازہ پانچ بار ادا کی گئی .

لشکر سے وابستہ کشمیریوں کی شہادت کے بعد آج دوسرے روز ہفتہ کو بھی پلوامہ میں مکمل ہڑتال ہے.پانپور اور اونتی پورہ میں تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں. بھارت سرکار نے علاقہ میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر رکھی ہے جبکہ سری نگر سے بانہال ریلوے سروس بھی معطل ہے.

Leave a reply