وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے بھارت کے حالیہ اقدامات اور پروپیگنڈے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسی طرح جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا کی مجموعی صورتحال، بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی اور غلط معلومات پر مبنی مہم سے آگاہ کیا۔ اس دوران سندھ طاس معاہدے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔اسی طرح اسحاق ڈار نے پانامہ کے وزیر خارجہ سے بات چیت میں سندھ طاس معاہدے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پانامہ کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں پر تحمل اور سفارتی طریقے سے معاملات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام فریقین کو بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار حالیہ دنوں میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کر کے بھارت کے پروپیگنڈے اور خطے میں امن کو لاحق خطرات سے عالمی برادری کو آگاہ کر رہے ہیں۔

مسلح افواج دفاع وطن کیلئے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں،آرمی چیف

میرپورخاص: شہید عظیم احمد طارق کی 32ویں برسی پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی

Shares: