قصور
تحریک اللہ اکبر پاکستان ضلع قصور کے علاقہ گنڈا سنگھ قصور کے صدر عبداللہ شاہین کی خصوصی کاوش سے گنڈا سنگھ کی عوام کے لئے نیا فیڈر منظور،اہلیان علاقہ کا شکریہ
تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان ضلع قصور کے علاقے گنڈا سنگھ کے صدر عبداللہ شاہین اور حاجی طفیل کی خصوصی کاوشوں سے گنڈا سنگھ کی عوام کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے
نیا فیڈر بمعہ 460 کھمبوں کے منظور کر لیا گیا ہے
کم و بیش 5 کروڑ کے اس منصوبے کی منظوری کروانے پر اہلیان علاقہ نے اللہ اکبر تحریک گنڈا سنگھ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے
ایڈیشنل مینیجر ایم ایم لاہور الیکٹرک سپلائی لمیٹڈ نے آرڈر نمبر 8659 بتاریخ 30 مارچ 2022 کو جاری کر دئیے ہیں