کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
باغی ٹی وی کے مطابق سخی حسن، کالا پل اور گھارو پمپنگ اسٹیشن جیسے اہم مقامات پر مظاہروں کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہو گیا۔سخی حسن پمپنگ اسٹیشن پر مکینوں نے پانی اور بجلی کی طویل بندش سے تنگ آ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرکزی سڑک کو بند کر کے حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ واٹر ٹینکرز کو باقاعدگی سے پانی دیا جا رہا ہے، جو کہ کھلی ناانصافی ہے۔ادھر کالا پل پر بھی شہریوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف سڑک بلاک کر دی، جس سے ڈیفنس اور کورنگی جانے والی اہم سڑک پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوا۔
گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی معطلی کی تصدیق کے الیکٹرک کے ترجمان نے کی ہے۔ ترجمان کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، اور کمپنی کا عملہ فالٹ دور کرنے میں مصروف ہے۔ بجلی فالٹ کی مرمت کے فوراً بعد بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے شدید گرمی میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مسائل کے حل میں حکام مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے








