بارشوں اور گرمی کے آبی ذخائر میں اضافہ، دو ماہ میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں 16 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوا۔

واپڈا کی رپورٹ کے مطابق تربیلا میں 6 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوا، پانی کی سطح 28 فٹ بلند ہوگئی، منگلا میں 9 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ پانی کی آمد سے سطح آب 49 فٹ بڑھ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چشمہ بیراج میں 90 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا اضافہ ہوا، دریائے سندھ میں پانی کی آمد 78 ہزار کیوسک بڑھ گئی، جہلم میں پانی کی آمد میں 30 ہزار کیوسک، چناب میں 23 ہزار 300 کیوسک اور دریائے کابل میں پانی کی آمد میں 19 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق تین مارچ کو پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 4 لاکھ 37 ہزار ایکٹر فٹ تھا، تین مئی کو قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت نے پاکستان کا روکنے کی دھمکی دے رکھی ہے تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو بار بغیر اطلاع جہلم اور چناب میں پانی چھوڑا جاچکا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی ،وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ

دفاع، عزم اور طاقت کا نشان، پاکستان

پہلگام حملے میں افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا دعویٰ

Shares: