مزید دیکھیں

مقبول

ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو...

چچا نے بھتیجی، بھائی نے بہن کی جان لے لی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں دو افسوسناک واقعات...

پانی کی عدم فراہمی پر ایکسیئین واٹر بورڈ طلب

صوبائی محتسب اعلی نے اہل محلہ نارتھ ناظم آباد بلاک این کی جانب سے ،گذشتہ کئی برسوں سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ایکسیئین کراچی واٹر بورڈ ڈسٹرکٹ سینٹرل کو اپنے دفتر میں طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور میڈیا ڈائریکٹر عزیز فاطمہ نے پانی کی قلت اور پائپ لائنوں سے فراہمی نہ ہونے کے خلاف اہل محلہ گلی نمبر 5،نارتھ ناظم آباد بلاک ،این، کی جانب سے صوبائی محتسب اعلی میں درخواست جمع کرائی تھی ۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے صوبائی محتسب اعلی کے دفتر سے کراچی واٹر بورڈ ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کو نوٹس جاری کردیا اور 26نومبر کو متعلقہ علاقے کے ایکسئین کو اپنے دفتر میں طلب کر لیا۔ درخواست گزار گذشتہ کئی برسوں سے پائپ لائنوں کے زریعے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ متعلقہ محکمے کو متعدد درخواستیں دینے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے پر صوبائی محتسب اعلی سے رجوع کیاہے ۔یاد رہے اس وقت کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کے باعث عوام منہ مانگے ریٹس پر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہے.