پانی کی کمی بڑا مسئلہ،مستقبل کیلئے سٹوریج کا انتظام کرنا ہوگا
قحط کے سائے منڈالارہے ہیں ،کالاباغ ڈیم جیسے منصوبے ملک کی ضرورت
معیشت بچانے کیلئے قرض لے لیا ،پانی کیلئے کس کے پاس جائیں گے،ذرا نہیں پورا سوچیں
بھارت سفارتی سطح پر تنہا ہوچکا،اسحاق ڈار کی ڈپلومیسی نے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنادیا
تجزیہ، شہزاد قریشی

امریکی صدر کی روزانہ کی بنیاد پر پالیسیوں کی تبدیلیاں ایک سوالیہ نشان ہے ، اگر ٹرمپ یہ سوچتے ہیں کہ وہ امریکی اتحادیوں کے درمیان اعتماد کو کمزور کرتے ہوئے سامراجی خواہشات پر زور دیتے ہوئے یو ایس ایڈ کو تباہ کرتے ہوئے ، وائس آف امریکہ کو خاموش کراتے ہوئے امریکہ کے اندر قوانین کو چیلنج کرتے ہوئے اور اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے دستبردار ہو کر چین کا مقابلہ کر سکتے ہیں تو ان پالیسیوں سے ناکامی امریکہ کے مقدر میں ہے، امریکی مارکیٹیں ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اشارہ دے رہی ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی شاید اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقاوامی معاہدہ ہے جس کی ثالثی عالمی بینک نے کی ہے اس معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں جس کے تحت بھارت اس معاہدہ پر عمل کرنے سے دستبردار ہوسکتا ہے ، مودی بھارت کو بین الاقوامی سطح پر تنہائی کے راستوں پر لے کر جا رہا ہے اگر بھارت ایس حرکت کرے گا تو دنیا بھارت پر دبائو ڈالے گی اس سلسلے میں وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار عالمی دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں مودی خواب تو دیکھ سکتا ہے مگر خواب حقیقت میں تبدیل نہیں کر سکتا،تاہم صاحب اختیارات، ذمہ داران ریاست بیورو کریٹس، ملکی سیاسی گلیاروں میں جدید دور کے مسیحا، ہیروز سوچیں ارض وطن کی ملکیت خدا پاک کی ہے ،

صاحب اختیارات سے التجاہی کی جا سکتی ہے کہ پاکستان پانی کی کمی کی طرف جا رہا ہے امریکہ سمیت دنیا کے ممالک میں پانی ذخیرہ کرنے کے انتظامات موجود ہیں پانی ایک سنگین مسئلہ ہے کالا ڈیم کی تعمیر اس سرزمین کی زندگی بچانے اور آنے والی نسلوں کے لئے ضروری ہے،تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں پاکستان کے لئے فیصلہ کریں پانی کی کمی سے قحط جیسے حالات کے خطرات منڈلاتے کیوں نہیں دکھاتی دیتے ذرا سوچئے آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیا جا سکتا ہے مگر پانی کی قلت اور زراعت کو فروغ دینے کے لئے پانی کس سے ادھار لیا جائے گا؟ خدارا سیاسی لڑائیاں اقتدار اور اختیارات کے لئے تو لڑی جا رہی ہیں کبھی ریاست کے اس سنگین مسئلہ پانی پر بھی توجہ دیں کالا باغ ڈیم کے لئے بھی کبھی ایک کل جماعتی کانفرنس کا اہتمام کریں یہ پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے خدارا ہوش کیجئے

Shares: