پاکستان کے زیادہ تر حصوں میں حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے سے پانی کی صورتحال میں بہتری آ گئی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے سے صوبوں کیلئے پانی کمی 43 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ صوبائی پانی کے حصے اور چھوڑے جانے والے پانی کی مقدار میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، ارسا نے پنجاب کے پانی کے حصے میں 64 ہزار 800 کیوبک سینٹی میٹر، جبکہ سندھ کے حصے کے پانی میں 45 ہزار کیوبک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔بلوچستان کیلئے پانی کی شرح میں 5 سو کیوبک، جبکہ خیبرپختونخوا کیلئے پانی کی شرح میں 19 سو کیوبک سینی میٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
ارسا کا کہنا ہے کہ ملک میں پانی کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے کمی کے تناسب کو کم کیا گیا ہے، جبکہ صوبوں کے درمیان منصفانہ پانی کی تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام صوبوں کو ان کے مقررہ حصے کے مطابق زیادہ پانی فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں بہتری آئی ہے۔
بھارتی دباؤ، سری لنکا کی پاکستان کےساتھ بحری مشقیں منسوخ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا
انخلاء میں تیزی، مزید 4 ہزار سےزائد افغان شہری چلےگئے
پی ایس ایل 10، اسلام آباد کا کراچی کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس، قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر