وزیر دفاع خواجہ آصف نے وارننگ دی ہے کہ بھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر (بند، ڈیم یا کچھ بھی) بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔

باغی ٹی وی کے مطابق نجی نیوز چینل کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت اب تک نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے "فیس سیونگ کی گنجائش” رکھی ہے، بھارت نے "فیس سیونگ” کے لیے کوئی حرکت کی تو اس کے منہ پر ہم کالک مل دیں گے۔

بھارت سے واپس آئے بہن بھائی کو مفت سرجری کی پیشکش

ملکی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز

بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور

پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کی اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست

دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

Shares: