خیبرپختونخواہ میں پاراچنار کے علاقہ لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شدت پسندوں اور سہولت کاروں سمیت مزید 20 افراد کی گرفتاری کے بعد پکڑے گئے افراد کی تعداد 85 ہوگئی۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کا آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، چار خیل اوچت بگن مندوری، ڈاڈ کمر اور ملحقہ دیگر علاقوں سے شدت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں سمیت مزید 20 افراد گرفتار کیے گئے ہیں جس کے بعد پکڑے گئے افراد کی تعداد 85 ہوگئی ہے جب کہ ان علاقوں میں گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائے سے لوٹا گیا سامان اوردہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے والا ممنوعہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور اور دوسرے علاقوں سے بھی متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جن میں حاجی کریم، نبی گل اور مولانا شاہنواز بھی شامل ہے، ریجنل پولیس افسر عباس مجید خود اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، پاراچنار کے تاجر رہنما حاجی امداد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے پاراچنار لائے جانے والی اشیائے خوردونوش لوئر کرم میں لوٹ لی گئی ہیں اب حکومت محصور پانچ لاکھ ابادی کے لیے ریلیف پیکج کا بندوبست کرے اور متاثرہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے۔

حاجی امداد نے کہا کہ ہفتے دس روز میں ایک کانوائے جاتا ہے جو دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے محصور لوگوں تک پہنچنے کی بجائے دہشت گردوں کے لیے امدادی پیکج ثابت ہو رہا ہے، خوراک و علاج نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں اور علاج نہ ملنے کی وجہ سے مریضوں کی اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پاراچنار میں ایک لیٹر پیٹرول 1200 سے 1500 روپے تک بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے اور لوگ میلوں کا سفر پیدل طے کرنے پر مجبور ہیں۔

ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی شدید قلت کا خطرہ

نسیم شاہ کی مدد،ویرات کوہلی نے دل جیت لیے

نسیم شاہ کی مدد،ویرات کوہلی نے دل جیت لیے

کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

Shares: