پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارا چنار کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے لیکن شہر میں جگہ جگہ دھرنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سندھ کے بجائے خیبر پختونخوا میں ہونے چاہئیں، پارا چنار کے معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا اور لوگوں کو تکلیف دینا ناانصافی ہے۔پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں کریں۔ وزیراعلی ہائوس پشاور کے باہر دھرنا دیں، وہاں زور لگائیں۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا وہ غلط فہمی پر تھے۔شازیہ مری نے بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بینظیر بھٹو کمزور اور غریب کی ا?واز تھیں۔بلاول بھٹو نے بھی اپنی تقریر میں کہا کہ محترمہ غریب اور کمزور کی آواز تھیں۔ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے صرف ایک لیڈر کو نہیں بلکہ کمزور لوگوں کے لیے لڑنے والی شخصیت کو کھویا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ لوگ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ملک میں امن و استحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ پی پی وہ واحد جماعت ہے جو آمروں کے خلاف کھڑی رہی۔
کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق
ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر 17 سال بعد گرفتار
احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ
شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند








