میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بچوں کے زیرِ استعمال رہنے والے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس تک والدین کو رسائی فراہم کرے گی۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا اگلے سال کے آغاز سے والدین کے لیے نئے کنٹرول فیچرز متعارف کرانے جا رہی ہے، جن کے ذریعے وہ بچوں کے اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر محدود نگرانی رکھ سکیں گے۔میٹا کے مطابق نئے فیچرز میں والدین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کے مخصوص اے آئی کرداروں کے ساتھ انفرادی چیٹس کو بند کر سکیں۔ تاہم اے آئی اسسٹنٹ بند نہیں کیا جا سکے گا، کیونکہ یہ بچوں کو تعلیمی معلومات اور مفید رہنمائی فراہم کرتا رہے گا، جس میں عمر کے مطابق حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے۔
کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ والدین ضرورت پڑنے پر مخصوص اے آئی چیٹ بوٹس کو بلاک کر سکیں گے، اور انہیں یہ معلومات حاصل ہوں گی کہ ان کے بچے چیٹ بوٹس کے ساتھ کس نوعیت کی گفتگو کر رہے ہیں، البتہ وہ مکمل چیٹ کا مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔
یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب میٹا کو اپنے پلیٹ فارمز کے بچوں پر منفی اثرات اور اے آئی چیٹ بوٹس کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔ بعض مقدمات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان چیٹ بوٹس کی وجہ سے بچوں میں خودکشی کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے
پیراماؤنٹ نے ایم ٹی وی کے پانچ مشہور میوزک چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا
برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں
وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا رپورٹر کو غیر معمولی جواب، سوشل میڈیا پر زیربحث