فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے، پیرس میدان جنگ بن گیا،مظاہروں کے دوران سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسا دیے۔فرانسیسی یونین اور یونین فرنٹ نے متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف 23 مارچ کو ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کردیا۔فرانس میں یونین فرنٹ اصلاحات کو واپس لینے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے بغیر کسی ووٹ کے قومی اسمبلی کے ذریعے غیر مقبول پنشن بل کو آگے بڑھانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 49.3 کا استعمال کیا۔پنشن اصلاحات میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال کردی گئی ہے۔خیال رہےکہ فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج جاری ہے،مظاہرین کا مطالبہ کررہے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافےکے بجائے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
متنازع پنشن اصلاحات، پیرس میدان جنگ بن گیا

Latest from بین الاقوامی

عالمی میڈیا تنظیموں کا غزہ میں صحافیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ
بین الاقوامی میڈیا اداروں اور آزادی صحافت کے لیے سرگرم عالمی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو غزہ میں رپورٹنگ

روس ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق معاملات حل کرانے میں کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں۔ بین

وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد لاکھوں حجاج مزدلفہ روانہ
میدانِ عرفات میں حجاج کرام نے حج کے رکنِ اعظم کی ادائیگی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ و زاری، دعاؤں اور توبہ

"نام نریندر، کام سرینڈر”اپوزیشن کی مودی پر شدید تنقید
پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے اور آپریشن سندور میں مودی کی ناکام حکمت عملی پر بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا

بھارت میں صرف ہندوؤں کیلئے نوکری کے پلیٹ فارمز متعارف
بھارت میں مسلمانوں کو نظر انداز کر کے صرف ہندوؤں کیلئے جاب پلیٹ فارمز متعارف کرا دیے گئے۔ بھارت میں ہندوؤں کے لیے مخصوص