دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے، پیرس اولمپکس، میں پاکستان کی مہم کل سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ پاکستانی شوٹرز گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت اپنی کارکردگی کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔پاکستانی ایتھلیٹس کا اولمپک سفر کل سے شروع ہوگا، جب گلفام جوزف مردوں کے 10 میٹر ایئرپسٹل کے ابتدائی راؤنڈ میں میدان میں اتریں گے۔ صبح ڈیڑھ بجے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں گلفام جوزف سمیت 33 شوٹرز حصہ لیں گے۔ ابتدائی راؤنڈ میں ہر شوٹر کو 10، 10 نشانوں کی 6 سیریز میں حصہ لینا ہوگا۔ اس راؤنڈ کے اختتام پر، بہترین 9 شوٹرز فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
سہ پہر ساڑھے 3 بجے، کشمالہ طلعت خواتین کی 10 میٹر ایئرپسٹل ایونٹ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گی۔ اس مقابلے میں کشمالہ طلعت کا سامنا 44 شوٹرز سے ہوگا۔ ابتدائی راؤنڈ کے بعد، سب سے بہترین 8 شوٹرز فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب ہوں گے۔اگر کشمالہ طلعت فائنل راؤنڈ میں جگہ بنا لیتی ہیں، تو ان کا آخری مقابلہ 28 جولائی کو ہوگا۔ پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ دونوں شوٹرز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved