سابق صدر آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا .
بلاول حاضر ہو،نیب نے بلاول کو بھی طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ،نیب ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بھی پارک لین کیس کے ملزم ہیں .آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب راولپنڈی میں دستخط کے لئے انکے حوالے کر دئیے گئے، چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کئے تھے
نیب پیشی کا نوٹس، بلاول کا وصول کرنے سے انکار
سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے الزام ہے ،دو ارب روپے کی یہ اراضی صرف 62 کروڑ روپے میں خریدی گئی،
نیب کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے.
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا
واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر بلاول ہاوس سے گرفتار کیا تھا ،عدالت نے زرداری کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے تا ہم بجٹ سیشن کی وجہ سے سپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہوئے ہیں