پارکس میں شہریوں کے داخلے کیلئے فیس وصولی کیخلاف درخواست دائر

0
37
sindh highcourt

سندھ ہائیکورٹ: پارکس میں شہریوں کے داخلے کیلئے فیس کی وصولی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی،

طارق منصور ایڈووکیٹ نے دائر درخواست کی ، درخواست میں سیکرٹری وزارت بلدیات ،ایڈمنسریٹر کراچی اور ڈائریکٹر جنرل پارکس کو فریق بنایا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہریوں کی پارکس تک رسائی آسان بنانے کا حکم دیا ہےسپریم کورٹ نے الہ دین پارک سمیت متعدد پارکس سے تجارتی سرگرمیاں ختم کرائیں، پارکس میں تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے عام آدمی کا پارکس میں مفت داخلہ مشکل ہوگیا تھا،ہل پارک،جھیل پارک،امیر خسرو پارک،بیچ ویو پارک،پولو گراؤنڈ سمیت متعدد پارکس میں داخلہ فیس وصول کی جارہی ہے،اس سلسلے میں کے ایم سی باقاعدہ ٹینڈر جاری کرتی ہے،5جون کو شہر کے بڑے سات پارکس میں داخلہ فیس کے ٹینڈر ہورہے ہیں، فریقین کا یہ عمل سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور توہین ہے،فریقین کو پارکس میں شہریوں کے داخلے کیلیے فیس وصول کرنے سے روکا جائے ،

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ: سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا چھٹیوں میں دو دو رکنی بینچ اور آٹھ جج سنگل رکنی بینچ کام جاری رکھیں گے،روسٹر جاری کر دیا گیا،جسٹس جنید غفار اور جسٹس ارباب علی ہکڑو پر مشتمل بینچ کریمنل نیب اور ضمانتوں سے متعلق فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالرحمان پر مشتمل بینچ آئینی درخواستوں،ایم پی او،سول معاملات کے کیسز کی سماعت کرے گا جسٹس ندیم اختر،جسٹس ظفر احمد راجپوت،جسٹس کوثر سلطانہ،جسٹس ارشاد علی شاہ سنگل بنچ میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے جسٹس عرفان سعادت خان،جسٹس شفیع محمد صدیقی،جسٹس محمود اے خان اور جسٹس ثنا اکرام منہاس بھی شامل ہیں جو مقدمات کی سماعت کریں گے،ججز تعطیلات کے پہلے مہینے میں اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری رکھیں گے

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

Leave a reply