پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو ماسٹرچابی سے کھول کر لیپ ٹا پ، مو با ئل چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
اسلام آ باد سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کا رروائی، پارکنگ میں کھڑی گاڑیو ں کو ماسٹرچابی سے کھول کر لیپ ٹا پ، مو با ئل فون چوری کر نے والا، جڑواں شہروں کے مختلف تھانہ جات کے سابقہ متعدد مقدما ت میں ریکا رڈ یا فتہ اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 13عدد لیپ ٹا پ، مو با ئل اوروارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس ٹیم کے اے ایس آئی وسیم حیدر نے کار سرکار میں بھر پور دلچسپی اور بہتر ین کا رکردگی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے تکنیکی اورہیومن ریسورسز کی مدد سے راولپنڈی اور اسلام آ بادکے مختلف تھانہ جات کے سا بقہ متعدد مقدما ت میں ریکا رڈ یا فتہ اشتہاری مجرم محمد طلا ل ولد صبح صادق سکنہ چک با قر شاہ تحصیل و ضلع چکو ال کو انتہائی محنت کے سا تھ سی آئی اے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا، ملزم نے دوران انٹیروگیشن جڑواں شہر وں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 13عدد لیپ ٹا پ، مو با ئل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزم پا رکنگ میں کھڑ ی گا ڑ یو ں کو ما سٹرچابی سے کھو ل کر لیپ ٹا پ، مو با ئل و دیگر اشیا ء چوری کر تا تھا،۔ گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدما ت کی تفصیل۔
مقدمہ نمبر 48مور خہ07.02.19 زیر دفعہ 380ت پ تھا نہ سہا لہ اسلام آ باد،
مقدمہ نمبر 640مور خہ03.09.21 زیر دفعہ 380ت پ تھا نہ آئی ایر یا اسلام آ باد،
مقدمہ نمبر269مور خہ23.08.21 زیر دفعہ 380/411ت پ تھا نہ ما ر گلہ اسلام آ باد،
مقدمہ140مور خہ20.05.21 زیر دفعہ 380ت پ تھا نہ ما ر گلہ اسلام آ باد،
مقدمہ نمبر215مور خہ25.04.21 زیر دفعہ 379ت پ تھا نہ کو ہسار اسلام آ باد،
مقدمہ نمبر723مور خہ10.10.21 زیر دفعہ A-O 13.20.65 تھا نہ کو ہسار اسلام آ باد درج ہیں،
ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کو ثر نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکرد گی کو سراہتے تعریفی اسناد اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔

قبل ازیں اسلام آباد پولیس ملازمین کے مختلف کلاسز میں نمایاں پوزیشنز اور نمبرز لینے والے 37 بچوں کی حوصلہ فزائی کے سلسلے میں پولیس لائن ہیڈکواٹرز میں تقریب منعقد کی ، تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اسلام آباد پولیس ملازمین کے مختلف کلاسز میں نمایاں پوزیشنز اور نمبرز لینے والے 37 بچوں کوحوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کامران عادل، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نوید عاطف، اے آئی جی جنرل عرفان طارق،ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد عمر خان کے علاوہ بچوں اور ان کے والدین پولیس ملازمین بھی موجود تھے،

آئی جی اسلام آباد نے تقریب سے سے خطاب کے دوران کہا کہ معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر بندے کا بنیادی حق ہے محکمہ پولیس نے اپنے ملازمین کی ویلفئیر اور بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے لئے مختلف نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے بھی کررکھے ہیں تاکہ پولیس ملازمین کے بچے سستی اور معیاری تعلیم حاصل کر سکیں یقین جانیں یہ سب دیکھ کر بہت خوشی ہوئی آج میں اپنی فورس کے ان ملازمین کے ہونہار بچوں سے ملاقات کررہا ہوں جنہوں نے مختلف کلاسز میں بہترین نمبرز اور نمایاں پوزیشنز حاصل کیں،انہوں نے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے میں آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے والدین اور اساتذۂ کا کردار بھی نہایت اہم ہے ، ان کے لئے اس سے بڑی اعزاز کی بات کوئی نہیں ہوسکتی آپ کے بچے زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہوں تو اور آپ کے لئے اس سے بڑی کامیابی اور کوئی نہیں ہوسکتی جس پر میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،جس طرح اس کامیابی سے آپ کے والدین کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اسی طرح محکمہ پولیس اپنے ان ملازمین پر بھی فخر ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ لمبی ڈیوٹیز کی وجہ سے آپ کے والد ین کو آپ کے لئے بہت کم وقت ملتا ہے اس کے باوجود اتنے بہترین نمبرز حاصل کرنا نہایت قابل تحسین ہے، جس کا کریڈٹ آپ کے والدین اور اساتذہ کو جاتا ہے جن کی محنت نے آپ کی کامیابی کو ممکن بنایا، انہوں نے مزید کہاکہ بہتر مستقبل کے لئے آپ کی سوچ بھی بڑی اور مثبت ہونی چاہئے تبھی آپ اپنی زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس ملاقات کا مقصد آپ کو یہ بتانا ہے کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں ،محکمہ پولیس آپ کی اس کامیابی پر آپ کی خوشیوں میں شریک ہے ،آخر میں آئی جی اسلام آباد نے تمام بچوں کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور انعامات دئیے اور ان پولیس افسروں و جوانوں کو مبارکباد پیش کی جن کے بچوں نے دن رات کی محنت کی بدولت اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا ایسی تقریبات سے ناصرف پولیس ملازمین کے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ پولیس ملازمین کا مورال بلند ہوگا

Shares: