شام کی ہائر کمیٹی فار پیپلز اسمبلی الیکشنز نے اعلان کیا ہے کہ عوامی اسمبلی کے نئے ارکان کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر 2025ء کو ملک بھر کے تمام انتخابی اضلاع میں منعقد ہوگی۔

اتوار کو شامی خبر رساں ادارے کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے انتخابی اداروں کے ارکان کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر 21 ستمبر (اتوار) کاروباری اوقات کے اختتام تک مقرر کی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق یہ انتخابی عمل سپریم الیکٹورل کمیٹی کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا، جو ذیلی کمیٹیوں کی تقرری کرے گی۔ یہ کمیٹیاں انتخابی اداروں کی تشکیل، امیدواروں کی درخواستوں کی وصولی اور ابتدائی فہرستوں کی تیاری کی ذمہ دار ہوں گی۔

بعد ازاں شہریوں کو ان امیدواروں پر اعتراضات جمع کرانے کا حق حاصل ہوگا، جن کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فہرستوں کا اعلان کیا جائے گا۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

پاک–بھارت میچ میں حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی

پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور ‘معرکۂ حق’ نے بھارت کو عبرت دی،وزیراعظم آزادکشمیر

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 5 افراد شہید

Shares: