پارلیمانی کمیٹی اجلاس ،اپوزیشن کا بائیکاٹ،سب کو جواب دینا ہو گا، شبلی فراز

0
45

پارلیمانی کمیٹی اجلاس ،اپوزیشن کا بائیکاٹ،سب کو جواب دینا ہو گا، شبلی فراز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تاہم اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، اپوزیشن کورونا جیسے معاملے پر سیاست نہ کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا کے پہلی لہر پر کامیابی سے قابو پایا، دوسری لہر کے اعدادوشمار صورتحال کی سنگینی واضح کرتے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن نے شرکت نہ کر کے سیاست کی۔ اپوزیشن تعاون کرے تا کہ قومی ایشوز پر معاملات مشاورت سے آگے بڑھیں،کمیٹی کے پانچ اجلاس ہوچکے ہیں، چار اجلاس میں اپوزیشن ارکان شریک ہوئے،

حکومت کورونا جیسے سنجیدہ معاملے پر یک طرفہ فیصلے نہیں کرنا چاہتی۔اپوزیشن کو آج کے بائیکاٹ کا جواب دینا ہوگا،حکومت پاکستانی عوام کی بھلائی کے لیے کام کرتی رہے گی،اپوزیشن ایسی صورتحال چاہتی ہے کہ ملک میں بیروزگاری اور اسپتالوں کی حالت ابتر ہو

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ذاتی ایجنڈا ہے، قومی ایجنڈا نہیں ہے،حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں،ان کے خاندان گھروں میں بیٹھے ہوتے ہیں، عوام کو خطرہ میں ڈال دیتے ہیں، جلسے کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے اور مقدمہ درج ہوگا، جان بوجھ کر عوام کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں، اس پر قانونی ایکشن ہوگا، ہم اپوزیشن کے ساتھ یا اپوزیشن کے بغیر پاکستان کی فلاح کیلئے ہر اقدام کریں گے، ہر وہ اقدام کریں گے جس سے شہریوں کی صحت اور روزگار کی حفاظت ہو، ساری دنیا نے ہماری کورونا پالیسی کی تعریف کی، ہمارے ماڈل کو فالو کرنے کی کوشش کی

واضح رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا کا آج اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے خود رابطہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔خواہش تھی تمام جماعتیں اجلاس میں شریک ہوتیں، ہمیں کورونا صورتحال کو مدنظر رکھ کر متفقہ فیصلے کرنے چاہئیں، کچھ فیصلے قومی اہمیت کے ہوتے ہیں، کچھ مسائل پرسیاست نہیں ہونی چاہیئے،

Leave a reply