پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب،وزیراعظم کا قوم سے خطاب بھی متوقع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے،
دوسری جانب پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج شام 6 بجے طلب کر لیا گیا ہے ،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کے حوالہ سے بات چیت کی جائے گی،پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے طلب کر لیا،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میں خفیہ مراسلے پر بریفنگ دی جائے گی کمیٹی اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے طلب کیے گئے پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خط پارلیمنٹ میں سب کے سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا، اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ دھمکی والا خط پارلیمنٹ میں لائیں اور وہاں اُس پر بحث کروائی جائے،
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ابھی تک قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کی دعوت نہیں ملی،ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خط جلسوں میں لہرایا جانے کے بجائے پارلیمنٹ میں پیش کیاجاتا، خط پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جاتی 40پنکچر والی اسٹریٹجی یہاں استعمال نہ کی جائے، یہ ڈرامہ عدم اعتماد کی تحریک کے دوران کیوں شروع ہوا؟خط جب موصول ہوا اسوقت ریلیزکیوں نہ ہوا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خط سے قومی سلامتی کمیٹی کا کوئی تعلق نہیں،اسپیکر پر ہمارا کوئی اعتماد نہیں
دوسری جانب قائد حزب اختلا ف شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس جاری ہے اجلاس میں بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان،خالد مگسی، عامر خان اور دیگر بھی شریک ہیں خورشید شاہ ،خواجہ آصف ،خواجہ سعد رفیق اور دیگر بھی اجلاس کا حصہ ہیں اسپیکر کی جانب سے ان کیمرہ اجلاس پر بھی مشاورت جار ی ہے ،ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آپ کا اقتدار دیمک زدہ لاٹھیوں سے شروع ہوا، ساڑھے تین سال آپ لوگوں کے ضمیر کی آواز چوری کرکے امیر سلطنت کہلائے، کاش آپ عوام کی بنیادی ضروریات آٹا، چینی ،گیس ، کھاد اور دوائی کےبارے میں سوچتے، ذرا سوچئے گا یہ منصب تھا کس کے لیے اور آپ نے استعمال کس کے لیے کیا؟ جھوٹ ، انتشار، فساد،بدتمیزی ،بدتہذیبی اور تاریخی کرپشن آپکی شناخت رہے گی،
آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل سے بھی ملاقات ہوئی،ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی، خالد مگسی اور اسلم بھوتانی بھی موجود تھے یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباس اورشیری رحمان بھی ملاقات کاحصہ تھے
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 8مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ،ہوم ورک مکمل ہے،جی ڈی اے کے ساتھ رابطہ ہے پیش رفت جلد سامنے آئے گی ڈبل سینچری کرنے جارہے ہیں پشاورسے جو بھی چپلی کباب آئے وہ نہیں کھانا
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں فرق ہے،وزیراعظم کا اپوزیشن سے رابطہ اور انتخاب کی طرف آنے کی کوئی بات علم میں نہیں،ترپ کے پتے سے متعلق عمران خان ہی بتائیں گے،میں نہیں بتاسکتا،ہماری حکمت عملی واضح ہے، عمران خان اکیلے ہی سب کا مقابلہ کریں گے خط کابینہ اراکین کو دکھا دیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی میں بھی رکھیں گے خط کی حقیقت قوم کے سامنے ہے، ہم نے کسی ملک کا نام نہیں لیا اور نہ لیں گے عمران خان ہار نہیں مانیں گے لڑکر مقابلہ کریں گے خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی کو لیٹر نہیں دکھایا گیا وہ گزشتہ روز اجلاس میں نہیں تھے ہم اداروں کے خلاف بولنے والے نہیں ن لیگ والوں کو جب اداروں سے فائدہ نہیں ملتاتووہ ان کے خلاف بولتے ہیں مشکل وقت آیا تو وزیراعلیٰ سمیت سب کے خلاف بیانات سامنے آگئے
مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب
اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے
عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید
10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان
ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی
ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول
مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں
سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع
عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی
پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی
پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان
بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا
جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں
خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا
عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز
حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری
دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا
دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا
پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار
عمران خان کو اپنے بھی چھوڑ گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ہلچل،فائلیں جلائی جانے لگیں