پاکستان کا اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں واشنگٹن، نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد یورپی یونین کے صدر مقام برسلز پہنچ گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مقرر کردہ وفد کا مقصد عالمی برادری، بالخصوص یورپی حکام کے سامنے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنا اور مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔وفد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے علاوہ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمٰن، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان اور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری شامل ہیں۔

برسلز آمد پر بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور دیگر سفارتی حکام نے وفد کا استقبال کیا۔وفد اپنے دورے کے دوران یورپی یونین اور بیلجیئم کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ ان ملاقاتوں میں بھارت کی جانب سے پھیلائی جانے والی پاکستان مخالف مہم، حالیہ جارحیت اور مسئلہ کشمیر پر گمراہ کن اطلاعات کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد یورپی حکام کو بھارت کے جارحانہ عزائم اور خطے کے امن کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کرے گا۔

نیتن یاہو حکومت خطرے میں، اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل پر آج ابتدائی ووٹنگ ہوگی

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی ٹی20 سیریز کی بات چیت جاری

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کا اعلان

سندھ میں جدید ٹرانسپورٹ منصوبے، ای وی چارجنگ اسٹیشنز اور ڈبل ڈیکر بسز متعارف کرانے کا فیصلہ

Shares: