پارلیمنٹ کا اجلاس، کرونا ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے تا ہم اجلاس کے موقع پر کرونا کا ٹیسٹ کرنے والی ٹیم واپس چلی گئی جس پر رکن اسمبلی نے برہمی کا اظہار کیا ہے

بھکر سے رکنِ قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل پارلیمنٹ میں کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ ہاوس میں ٹیسٹ ہورہے ہیں اور ٹیسٹ کرنے کے لئے ٹیم آئی ہوئی ہے،میں یہاں آیا تو کوئی بھی نہیں، یہاں پر ٹیم موجود نہیں،ٹیم کو یہاں شام تک بیٹھنا چاہیے تھا،ممبران قومی اسمبلی تو اب آئیں گے۔

ثناءاللہ مستی خیل نے وزیراعظم پاکستان اور متعلقہ وزیرسے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کو آج قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھاؤں گا

ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے، اسپیکر اس بات کا ایکشن لیں،ٹیم کو یہاں شام تک بیٹھنا چاہیے تھا، ممبران قومی اسمبلی تو اب آئیں گے،قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ہورہا ہے اور ان کے حالات یہ ہیں،بتایا گیا پارلیمنٹ ہاؤس میں ٹیسٹ ہورہے ہیں، لیکن یہاں پر ٹیم موجود نہیں،

ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تا ہم انہین اس بات کا نوٹس لینا چاہئے کہ ٹیسٹ کے لئے ٹیم کیوں موجود نہیں ہے؟

پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں 11 مزید اراکین اسمبلی بنے کرونا کا شکار

Comments are closed.