پارلیمنٹ میں ایک آئینی تبدیلی ہوئی، آپ کو ایسے تو نہیں کہنا چاہیے تھا،عدالت

0
37

اسلام آباد ہائی کورٹ،پی ٹی آئی کے 70 کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی ،کہا گرفتار 70 میں سے 37 لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا، 23گرفتار افراد کو شورٹی بانڈ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے، 10افراد کے شورٹی بانڈ ابھی نہیں آئے ،کل کچھ ایسے واقعات ہوئے جس سے کافی نقصان ہوا،جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، آگ لگائی گئی، حالات کافی کشیدہ تھے، شہر کے حالات کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو حراست میں لیا گیا ،عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیاجس کیخلاف مقدمہ ہو صرف اس کیخلاف کارروائی کریں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ روز جب کچھ لوگوں کو چھوڑا گیا تو قیدیوں کی وین کو روکا گیا ،عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے جس کیخلاف مقدمہ ہو اسکو حراست میں لے سکتے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ارشد شریف اور سمیع ابراہیم کی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ ارشد شریف کے خلاف کیا کارروائی کر رہے ہیں؟ ایف آئی اے نے کہا کہ ارشد شریف کے معاملے پر پی ایف یو جے سے رابطے میں ہیں،سمیع ابراہیم کی ویڈیو پر نوٹس جاری کیا، ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا ہے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے صحافی سے سوال کیا کہ کس کو کہا تھا کون لوگ اکٹھے ہوئے ہیں؟ کیا آپ ارکان پارلیمنٹ کا کہہ رہے تھے؟پارلیمنٹ کی بے توقیری آپ سے تو امید نہیں کی جا سکتی، پارلیمنٹ میں ایک آئینی تبدیلی ہوئی، آپ کو ایسے تو نہیں کہنا چاہیے تھا،آپ اس ملک کی تاریخ دیکھیں، 35 سال مارشل لا لگا رہا،آئین کو دو بار معطل کیا گیا، ایک کاغذ کا ٹکڑا کہا گیا فوج کی بھی اپنی عزت ہے اور ہونی بھی چاہیے وہ قربانیاں دے رہے ہیں ، سمیع ابراہیم نے اگر ایسا کہا بھی تو یہ جرم کس طرح سے ہو گیا؟ عدالتیں رات کو کھلنے کا جواب میں دے دیتا ہوں،آئین کی حفاظت عدالت کی ذمہ داری ہے جب خطرہ ہو گا تو عدالت کھلے گی، سپریم کورٹ نے تو پہلا آرڈر ہی یہی کیا تھا، ایف آئی اے کو اس حوالے سے کوئی خدشہ نہیں ہونا چاہیے،ایف آئی اے کے خلاف صرف صحافی ہی کیسز لے کر آتے ہیں اور تو کوئی نہیں،پرائیویسی بہت اہم چیز ہے لیکن وہ عام لوگوں کیلئے ہے،سمیع ابراہیم کے خلاف ایف آئی اے کو شکایت کس نے کی تھی؟ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہم نے سمیع ابراہیم کے خلاف سوموٹو نوٹس لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کے بارے میں کتنا کچھ کہا گیا، کیا یہ کبھی گھبرائی ہے؟ اس عدالت کے جو فیصلے ہیں وہ خود ہی سچ کو سامنے لائیں گے،

لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

Leave a reply