پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کا فیصلہ
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ سیشن تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بیرون ملک دورے اور اتحاد تنظیمات مدارس کے سربراہی اجلاس اور قومی اسپیکرز کانفرنس کے سبب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس سے متعلق حتمی شیڈول اتحادی جماعتوں کے ساتھ جے یو آئی کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔پارلیمانی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مدارس سے متعلق مشترکہ اجلاس 17 دسمبر 11 بجے طلب کئے جانے پر غور کیا جارہا تھا جسے ری شیڈول کردیا گیا ہے۔