پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان کو بھی دعوت نامے ارسال

0
53

 

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو ہو گا، پاکستان کی بری،بحری افواج، فضائیہ کے سربراہ بھی ایوان کی کاروائی دیکھیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے جمعہ 30 اگست کو خطاب کریں گے۔ صدر مملکت کا خطاب شام 5 بجے ہوگا۔ صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں مسلح افواج کے سربراہان ، سفارتکاروں، آئینی اداروں کے سربراہوں سمیت اہم شخصیات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر مدعو کرنے کے لئے دعوت ناموں کا اجراءشروع کردیا گیا ہے.

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں رابطہ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سعودی ولی عہد

صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر تمام سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس کے تحت کسی وزیر یا رکن کے ذاتی مہمان کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام گاڑیوں کی سخت سکیورٹی چیکنگ کی جائے گی اور سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کو بھی پارلیمنٹ کی پارکنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

پارلیمنٹ ہائوس سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان پارلیمنٹ اور وفاقی وزراء سے کہا گیا ہے کہ جمعہ 30اگست کو منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وہ اپنا کوئی مہمان ہمراہ نہیں لاسکیں گے اور تمام ارکان سے کہا گیا ہے کہ انہیں ذاتی گارڈز کو بھی پارلیمنٹ کی حدود میں لانے کی ممانعت ہوگی۔

Leave a reply