پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری ارسال، صدر مملکت کریں گے خطاب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لئے وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے، نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

قوم اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے بھی سمری ارسال کی گئی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 13 ستمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے.

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک ہفتہ قبل ہونا تھا لیکن گزشتہ جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا.

Comments are closed.