پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں بجٹ پیش،بجٹ میں ہے کیا کیا؟

0
29

پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں بجٹ پیش،بجٹ میں ہے کیا کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 22-2021 پیش کر دیا ہے

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے جیسے ہی سیتارمن کو مالی سال 22-2021 کے عام بجٹ کو پیش کرنے کے لئے پکارا تو ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ نرملا سیتارمن نے بجٹ تقریر میں تفصیل سے بتایا کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے صحت، تعلیم، ریل اور زراعت سمیت مختلف شعبوں کے لیے کیا کیا منصوبے بنائے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اجولہ یوجنا میں مزید ایک کروڑ خاندانوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ بھارت کے غریب خاندانوں کی خواتین کے لئے پردھان منتری اجولہ یوجنا کے تحت یکم مئی 2016 کو مفت رسوئی گیس سلنڈر فراہم کرنے کی اسکیم شروع کی گئی تھی۔

مالی سال 22-2021 کے عام بجٹ میں صحت اور دیکھ بھال، مالی سرمایہ اور بنیادی ڈھانچے، پرامید ہندوستان کے لئے مکمل ترقی، انسانی وسائل کی ترقی، تحقیق اور جدت اور کم از کم حکومت- زیادہ سے زیادہ گورننس پر زور دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے لوک سبھا میں مالی سال 22-2021 کے لئے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ چھ پلروں پر مبنی ہے جن میں صحت اور دیکھ بھال، مالی سرمایہ اور بنیادی ڈھانچہ، پرامید ہندوستان میں مکمل ترقی، انسانی وسائل کی ترقی، جدت اور تحقیق اور کم از کم حکومت زیادہ گورننس شامل ہے۔ طبی سہولیات میں بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کرنے سے استحکام آئے گا۔ اس کے لئے بچاؤ، حل اور دیکھ بھال پر زور دیا جائے گا۔ مرکزی حکومت اگلے چھ سال کے لئے 64 ہزار 180 کروڑ روپے کے منصوبے شروع کرے گی جو صحت کے دیکھ بھال نظام، حل مرکزوں کی ترقی اور ابھرتی بیماریون سے نمٹنے کی کوششوں پر مرکوز ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ تعلیم کو اور معیاری بنانے کے لئے لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت پندرہ ہزار سے زیادہ اسکولوں میں معیار کے پیش نظر اصلاح کیے جانے کی تجویز کی گئی ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی کو ملک کے عوام نے تہ دل سے قبول کیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں نئی تعلیمی پالیسی کے تحت پندرہ ہزار سے زیادہ اسکولوں میں تعلیم کی سطح میں معیار کے پیش نظر اصلاح کی جائیں گی۔ بجٹ میں 100 نئے ملٹری اسکول کھولنے کی بھی تجویز کی گئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست لداخ کے لیہ میں مرکزی یونیورسٹی کا قیام کیا جائے گا جس سے وہاں کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔

بھارتی مرکزی حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے شدید نقصانات کا سامنا کرنے والی ریلوے کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لئے ریکارڈ ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے علاوہ، میٹرو، سٹی بس سروس میں اضافہ پر توجہ دی جائے گی۔ اس پر 19 ہزار کروڑ لاگت آئے گی۔ بجٹ کی تجویز میں کوچی، بنگلورو، چنئی، ناگپور اور ناسک میں میٹرو منصوبوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیتارمن نے 2021-22 میں پی پی پی موڈ میں ایسٹرن ڈیڈیٹیٹڈ فریٹ کوریڈور کے سون نگر گوموسیکشن (263.7) کلومیٹر شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔

بھارتی مرکزی حکومت نے عام بجٹ میں پٹرول پر ڈھائی روپے اور ڈیزل پر چار روپے فی لیٹر کا نیا سرچارج لگانے کی تجویز رکھی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی طرف سے پارلیمنٹ میں آج پیش فائنانس بل میں پٹرول پر ڈھائی روپے اور ڈیزل پر چار روپے زرعی انفراسٹرکچر اور ڈیولپمنٹ سرچارج لگانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ اس رقم کو زرعی انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت زرعی انفراسٹرکچر کے ساتھ ہی یہ رقم کسی بھی ضروری کام کے لئے خرچ کرسکتی ہے۔

budget_speech

انڈیا صنعت کو فروغ دینے کے لئے صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کو دوگنا کرے گا ، انشورنس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھا دے گا۔بھارت پیر کو منظر عام پر آنے والے سالانہ بجٹ میں صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں دوگنا تجویز کر رہا ہے اور اس کی وسیع انشورنس مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں پر ٹوپی اٹھارہی ہے تاکہ کورونا وبائی امراض کے نتیجے میں اس کی اب تک کی گہرائی میں کمی کا سامنا کرنے والی معیشت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

بھارتی حکومت نے مالی سال 2021-22 کے انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ، لیکن 50 لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی پر 10 سے 37 فیصد تک سرچارج لگانے کا اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کردہ فنانس بل میں بتایا ہے کہ ڈھائی لاکھ روپے تک کی آمدنی مکمل طور پر ٹیکس سے پاک ہوگی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اعلان کیا ہے کہ موبائل آلات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے، اب سے موبائل آلات پر کسٹم ڈیوٹی 2.5 فیصد کردیا گیا ہے۔ تاہم تانبے اور اسٹیل میں ڈیوٹی کم کردی گئی ہے۔بھارتی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ سونے اور چاندی میں کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے۔ یکم اکتوبر سے ملک میں ایک نئی کسٹم پالیسی نافذ کی جارہی ہے۔

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اعلان کیا کہ جب دنیا اتنے بڑے بحران سے گزر رہی ہے جہاں سب کی نگاہیں بھارت کی طرف ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہمیں اپنے ٹیکس دہندگان کو تمام سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بزرگ شہری کے لیے خصوصی اعلان کیا ہے 75 برس سے زیادہ عمر کے سینئر شہریوں کو اب ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ اب 75 برس سے زیادہ عمر والوں کو آئی ٹی آر نہیں بھرنا ہوگا۔نرملا سیتارمن نے اعلان کیا کہ این آر آئی افراد کو ٹیکس ادا کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن اب اس بار انہیں ڈبل ٹیکس کے نظام سے چھوٹ دی جارہی ہے۔

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بھی بجلی سیکٹرزکے لیے اعلان کیا۔ حکومت کی طرف سے 3 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے بننے والی اسکیم شروع کی جارہی ہے، جو ملک میں بجلی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرے گی۔ حکومت نے ہائیڈروجن پلانٹ بنانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ بجلی کے شعبے میں ‘پی پی پی’ ماڈل کے تحت بہت سارے منصوبے مکمل ہوں گے۔بھارت میں مرچنٹ شپ کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جائے گا، ابتدائی طور پر اس کے لیے 1624 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات میں موجود پلانٹ کے ذریعے جہاز کی ری سائیکلنگ پر بھی کام کیا جائے گا۔

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ ملک میں 7 ٹیکسٹائل پارکس تعمیر کیے جائیں گے، تاکہ بھارت اس خطے میں برآمد کنندہ ملک بن جائے۔ یہ پارکس تین برس میں تعمیر کیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے ڈویلپمنٹ فنانشل انسٹی ٹیوٹ (ڈی ایف آئی) قائم کرنے کا اعلان کیا گیا، جس پر تین برس کے اندر اندر 5 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے لینے والے منصوبے بنائے جائیں گے۔

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنی بجٹ تقریر میں خود کفیل صحت مند بھارت اسکیم کا اعلان کیا۔ حکومت نے اس کے لیے 64180 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔ اسی کے ساتھ شہروں میں امرت اسکیم کے لیے 287،000 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ اس کے ساتھ وزیر خزانہ نے مشن نیوٹریشن 2.0 کا اعلان کیا ہے۔

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”297613″ /]

Leave a reply