شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ماسکو میں اہم ملاقات کی، ملاقات میں شام کے صدر کو رواں سال اکتوبر میں ہونے والی روس۔عرب ممالک سربراہی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے شام کے شورش زدہ علاقے سویدا میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ روس نے شام کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے عملی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس شام کی خودمختاری اور قومی وحدت کا مکمل حامی ہے اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ روس اور شام کے درمیان موجود تمام معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا جبکہ شام میں تعینات روسی سفارت کاروں کی سکیورٹی کو مزید یقینی بنانے کے لیے شام کی حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ روس شام میں بین المذاہب قومی مکالمے کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور صدر احمد الشرع کے حالیہ اقدامات کو ملک میں جاری بحران کے حل کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد روس اور شام کے درمیان یہ پہلا براہِ راست اعلیٰ سطح کا سفارتی رابطہ ہے۔
پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ، نئی قیمتوں کا اعلان
فضل الرحمان کا امریکا پاکستان معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگست 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری
باجوڑ میں مارٹر شیل گرنے سے 4 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
این اے 129 ضمنی انتخاب: خواجہ سعد رفیق نے حصہ لینے سے معذرت کرلی