آج پارٹی اجلاس میں کیوں نہیں بُلایا گیا،شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

اب میں عام ایم این اے عام ورکر ہوں
0
106
pmln

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انہیں آج ہونے والے پارٹی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی دوران گفتگو پارٹی اجلاس میں بلایا کیوں نہیں گیا؟ اس سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ پارٹی کے عہدیدار نہیں ہیں، اس لیے انہیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا، میں نے جنوری میں سینئیر وائس پریزیڈنٹ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، جنوری کے بعد سے میں نے کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے معاملات سے جب استعفیٰ دے دیا تو اب میں عام ایم این اے عام ورکر ہوں، ایم این اے بھی نہیں ہوں وہ بھی ختم ہوگیا، اب ایک عام آدمی ہوں،پارٹی میں ہونا آپ کی ذات تک محدود ہوتا ہے، میں جب تک پارٹی میں ہوں تو پارٹی کا حصہ ہوں، اگر میری باتیں قابل قبول نہیں تو نکال دیں جماعت سے۔

اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

واضح رہے کہ لاہور میں نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور سیاسی کشیدگی ختم کرنے کیلئے پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر غور کیا گیا،اجلاس میں نفرت انگیز سیاسی فضا کو ختم کرنے کیلئے نواز شریف کی تجویز پر جماعتوں کی کانفرنس منعقد کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی، اجلاس میں الیکشن رولز کیلئے سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی رہنماؤں کی تجویز پر نواز شریف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے واٹس ایپ سروس کی نئی سروس متعارف کرادی

نوازشریف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، ایاز صادق پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) کی قیادت سے رابطے کریں گے، ساتھ ہی ق لیگ، ایم کیو ایم اور آئی پی پی سے بھی سیاسی روابط کئے جائیں گے، سندھ اور بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں سے بھی روابط بڑھائے جائیں گے۔

پی پی کے سابق ایم این اے کی بیٹے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

Leave a reply