تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ عوام کی امیدوں پرپورا اترتے ہوئے ملک کو آگے لے کرجائیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علیم خان نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی عدالت بلائے گی حاضر ہوں گا،گزشتہ سماعت پر معلوم نہیں تھا کہ عدالت نے بلایا ہے .

علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دل میں کوئی ناراضگی نہیں،میں نے اپنی پارٹی اورقائد کے لیے ایمانداری سے محنت کی، آئندہ بھی محنت کرتا رہوں گا،حکومت ہمارے قابل دوست چلا رہے ہیں ،امید ہے حکومت عوام کی توقعات پرپورا اترے گی ، عوام  کی امیدوں پرپورا اترتے ہوئے ملک کو آگے لے کر جائیں گے،

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نےعلیم خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ،علیم خان کوآئندہ سماعت تک حاضری سےاستثنیٰ مل گیا.

عدالت نے علیم خان کو 30 ستمبر کو طلب کر رکھا تھا لیکن علیم خان آج عدالت میں پیش ہوئے

علیم خان نے اپنے وکیل سے پوچھا کہ کس وقت ہمیں بلایا ہے جو پیش نہیں ہوئے،جس پر وکیل شاہد گوندل نے جواب دیا کہ ہم ہر بار پیش ہوتے رہے ہیں، علیم خان نے کہا کہ پھر میرے ساتھ اتنی محبت کی وجہ کیا ہے،

علیم خان عمرہ ادائیگی کے باعث 30 ستمبر کو عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے ،عدالت نے 30 ستمبر کو علیم خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ،عدالت نے علیم خان کو 30 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دےدیا،

علیم خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ غلطی سے گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کر سکا،

Shares: