چھوڑے گئے لوگ پارٹی میں رخنہ ڈالنے کیلئے واپس آئے ہے، رؤف حسن

0
51
raof hassan

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جب جہاز ڈولنے لگتا ہے تو چوہے جہاز بدل لیتے ہیں، جو مشکل اوقات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے نہیں ہو پائے انہیں پارٹی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ اس معاملے پر عمران خان اور پارٹی کے کارکنان یک زبان ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی میں واپس آںے کی بات کرنے والے سابق رہنماؤں کے حوالے سے کہا کہ ’یہ چھوڑے گئے ہیں، یہ حکومتی ٹاؤٹس ہیں، اسٹبلشمنٹ کے ٹاؤٹس ہیں، یہ چھوڑے گئے ہیں پارٹی میں رخنہ ڈالنے کیلئے‘۔رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ’ان کی اسپیس پارٹی میں ختم ہوچکی ہے، یہ آج، کل، پرسوں یا کبھی بھی پارٹی میں نہیں آسکتے‘۔

اگر کسی پر تشدد کرکے اسے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہوتو کیوں اسے پارٹی میں واپس نہیں لیا جاسکتا؟ اس سوال کے جواب میں رؤف حسن نے کہا کہ کیا وہ لوگ جو پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ان پر جبر اور تشدد نہیں ہوا؟ کیا مجھ پر قاتلانہ حملہ نہیں ہوا؟ کیا پارٹی کے دوسرے لوگوں پر اس قسم کے حربے استعمال نہیں کئے گئے؟ اگر وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہ سکتے تھے اگر ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں تو ان چوہوں نے جہاز سے چھلانگ کیوں لگائی انہوں نے کہا کہ ’ہمیں چاہئیں وہ لوگ جو ہمارے لیڈر کی طرح بہادر ہیں‘۔ پارٹی میں گروہ بندی کے سوال پر رؤف حسن نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ پارٹی میں پوری آزادی ہے کہ لوگ پوری آزادی سے اپنی آراء کا اظہار کرسکتے ہیں، یہ ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں یہ ہمارے ہراول دستے لے لوگ ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے، انہوں نے پارٹی کیلئے بہت کچھ جھیلا ہے، یہ پارٹی کو نہ چھوڑنا چاہتے ہیں اور نہ انہیں چھوڑنے دیا جائے گا، یہ پارٹی کا فخر ہیں۔

Leave a reply