پارٹی کو متحرک کریں، اہم رہنما کا نواز شریف کو خط

nawaz

مرکزی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے اتحادی کھوچکی ہے،بدقسمتی سے پارٹی کہیں نظر نہیں آرہی۔

باغی ٹی وی کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف کو ایک اور خط لکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صدر کے انتخاب کے بعد ن لیگ کا جنرل کونسل اجلاس بھی نہیں ہوا،موجودہ حالات میں اگر کوئی رہنمائی نہیں کرے گا تو کارکنان میں مایوسی ہوگی۔آپ کی ذمہ داری ہے پارٹی کو متحرک کریں،حکومت پارٹی کے ماتحت ہوتی ہے اور پارٹی رہنمائی میں چلنی چاہیے۔ ملک میں بدترین معاشی حالات اور دہشت گردی کی نئی لہر نے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہییں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے تنظیمی ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی کارکن مایوسی کا شکار ہیں۔ خاص طور پر سندھ میں تنظیم کی ناکامی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) اور دیگر اہم تنظیمی اداروں کے اجلاس بلائے جائیں تاکہ قیادت اور کارکنوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنایا جا سکے۔

سراج الحق کی خیبر میں امن کے قیام کے لیے تعاون کی پیشکش

ملکی سیاست میں ہلچل، آئی پی پی نے اہم فیصلہ کرلیا

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شہر میں نئے پروجیکٹس بنانے کا فیصلہ

شمالی کوریا کااسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

Comments are closed.