انتخابی نتائج ,قومی اسمبلی میں آزاد امیدوارپہلے اور ن لیگ دوسرے نمبرپررہی
انتخابی نتائج قومی اسمبلی میں آزاد امیدوارپہلے اور ن لیگ دوسرے نمبرپررہی،ملک میں 8 فروری ہونے والےعام انتخابات پولنگ کے بعد نتائج کاسلسلہ مکمل اور تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔
عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 93 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 75 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، دیگر آزاد امیدوار 8، مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت علمائے اسلام 4، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی، پشتونخوا نیشل عوامی پارٹی پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔
8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں جہاں بڑے بڑے اپ سیٹ ہوئے وہیں مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے کامیابی بھی حاصل کی۔
صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی صورتحال
پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی تمام 296 نشتوں کے نتائج بھی جاری کیے گئے جبکہ 1 نشست پر الیکشن نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 138 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 116، مسلم لیگ ن 137، پیپلز پارٹی 10، پاکستان مسلم لیگ ق 8 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک کی 1 ایک نشست پر کامیاب قرار پائی۔
سندھ اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
سندھ اسمبلی کی تمام 130 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی
آزاد امیدواروں کی تعداد 13 ہے جن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 11، ایم کیو ایم پاکستان 28، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 2-2 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 112 نشتوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ 1 روک دیا گیا ہے اور 2 پر الیکشن ملتوی ہوئے۔
جاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کیلئے 90 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 83، جمیعت علمائےاسلام پاکستان 7، پاکستان مسلم لیگ ن 5 اور پاکستان پیپلزپارٹی 4 نشتوں پر کامیاب ہوئی۔
بلوچستان اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی تمام 51 نشستوں پر نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
جاری نتائج کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی 2، بلوچستان عوامی پارٹی 4، بلوچستان نیشنل پارٹی 1، بی این پی عوامی 1، آزاد امیدوار 6 جبکہ حق دو تحریک اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کر سکے،بلوچستان اسمبلی میں جمیعت علمائے اسلام پاکستان 11، نیشنل پارٹی 3 نشتوں پر کامیاب ہوئی، بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن 10 اور پیپلز پارٹی 11 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔