پارٹی ساری بھی چھوڑ جائے تو اکیلا بھی لڑتا رہوں گا،وزیراعظم کا دبنگ پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیرا عظم عمران خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اتحادیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک مہینے سے پتا تھا سینیٹ الیکشن کیلیے پیسے اکٹھے کیے جا رہے ہیں ،چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں،قوم کواخلاقی تباہ کیا،کوئی ملک کرپٹ لیڈر شپ کےساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا کہا جاتا ہےایک زرداری سب پر بھاری، وہ رشوت دیتا اس لیے وہ بھاری ہے؟ زرداری دنیا بھرمیں10 پرسنٹ سےمشہور ہے،اس پر فلمیں بنی ہوئی ہیں ،نواز شریف ملک کو 30 سال سے لوٹ کر ملک سے باہر بھاگاہوا ہے فضل الرحمان ہمیشہ سے دو نمبر آدمی ہے ،این آر او لے کر دونوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹا،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سارے ڈاکو سمجھ رہے ہیں پریشر ڈالو یہ عمران خان این آر او دے دے گا،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے این آر او لے کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا،نوازشریف، زرداری سمیت اپوزیشن سمجھتی ہے مجھے بلیک میل کرلے گی،جتنا پیسہ ان کے پاس ہے ان کو خود نہیں پتہ یہ کہاں کہاں پڑاہواہے،یوسف رضا گیلانی نے رقم واپس لانے کیلئے خط نہیں لکھا،ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہماری وجہ سے نہیں ، ن لیگ کے دور میں آئے، ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی میں بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی ، روپیہ گرتا ہے تو منہگائی بڑھتی ہے،اگر ہم پر پابندیاں لگ جاتیں تو آپ سوچ نہیں سکتے ملک میں کیا حال ہوتا،
https://www.youtube.com/watch?v=TyrCKh_RvPI
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کیوں اعتماد کا ووٹ لیا، تا کہ دنیا کو پیغام جائے، رات گئے سینیٹ میں خواتین کو کالز کی گئیں کہ دو کروڑ سے ریٹ ہے ووٹ دیں ،پاکستان کی ایجنسیز سے ایک سیکرٹ بریفنگ لیں تا کہ پتہ چلے کہ کتنا پیسہ چلا سینیٹ میں، کسی کی آزادی ختم نہیں کر رہا،کیا میں الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کر رہا ہوں؟ ڈھائی سال بڑی چیزیں برداشت کرتا رہا صبر سے کیوں کہ ملک مشکل میں تھا، میری زندگی جدوجہد میں گزری اپوزیشن نے جلسے کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کا شہزادہ اور شہزادی آ گئے ہیں ان کو جدو جہد کا پتہ ہی نہیں ، ڈھائی سال زندگی کی سب سے مشکل جدوجہد تھی، ایک ایک ادارہ انہوں نے تباہ کر دیا، پی آئی اے ، سٹیل ملز کسی کو بھی لیں، سٹیل مل منافع میں تھی جب تک زرداری نے ہاتھ نہیں مارا، اب مل بند ہے، لوگوں کی بھرتیاں کیں اتنے لوگ بھرتی کئے کہ کچھ بچتا ہی نہیں،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک وزیراعظم دبئی کی کمپنی میں نوکری کر رہا ہے کبھی یہ سنا ہے، ایک وزیر سعودی کمپنی میں سنتری بنا ہوا تھا ،اس ملک سے پیسہ منی لانڈر کر کے باہر لے جایا گیا، اپوزیشن کی شکل دیکھ کر پوچھتاہوں کہ کیا واقعی یہ دونوں ایماندار ہیں، ایمانداری سے دولت بنی، انکو موت کی فکر ہی نہیں، تین بار کا ملک کا وزیراعظم اسکے دو بیٹے باہر بیٹھے ہیں، لندن کو جانتا ہوں امیر ترین لوگ اس علاقے میں نہیں رہ سکتے جہاں وہ رہ رہے ہیں، کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ کتنا پیسہ باہر پڑا ہے،اکیلا عمران خان کچھ ٹھیک نہیں کر سکتا، کیسز نیب یا عدالت میں ہیں، میرا کوئی کردار نہیں، عدلیہ اور نیب کو مدد چاہئے حکومت سے ہم تیار ہین، جب تک لوگوں کو سزا ہی نہیں دیں گے مسئلہ حل نہیں ہو گا، جس معاشرے میں سزا و جزا نہ ہو غریب جیل میں جائے اور طاقتور جلسے کرے این آر او کے لئے، نیب عدالت سے نکلتے ہیں تو پھول پھینکے جاتے ہیں، معاشرہ کرپشن کے خلاف لڑتا ہے، قانون کرپشن ختم نہیں کر سکتا جتنے مرضی بنا لیں، معاشرے کی اخلاقیات اچھی ہوں کہ کرپٹ افراد معاشرے میں شکل نہ دکھا سکیں،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم مدینہ کی ریاست کے بڑے اصول عدل اور انصاف پر معاشرہ کھڑا کریں گے تو کامیابی ملے گی، کرپٹ جتنا طاقتورہو جیل میں جائے معاشرہ تب ہی آگے بڑھتا ہے، مجھے قوم کی مدد کی ضرورت ہے، پارٹی ساری بھی چھوڑ جائے تو اکیلا بھی لڑتا رہوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا، وقت آ گیا ہے کہ ملک کو ،آنے والی نسل کو بچانا ہے، تب تک نہیں کر سکتے جب تک سارے ملکر فیصلہ نہ کریں، چوروں کو نہیں بچانا، صحافی جا کر کہہہ رہے ہیں عدالت میں کہ جو باہر بیٹھے ہیں انکو تقریر کرنے دیں،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سترہ سال بعد سرپلس پر چلا گیا،ہم پیسہ نہیں لگا رہے، روپیہ خود بڑھ رہا ہے، یہ اہم وقت ہے، اسکے باوجود ملک میں کرونا ہوا، دنیا کی اکانومیز کرونا سے متاثر ہوئیں، اللہ کے کرم سے پاکستان میں حالات بہتر ہیں، اپنی ٹیم اسد عمر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارا چیلنج ہے کہ ایکسپورٹ کو بڑھائیں،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں اتحادیوں نے میرا ساتھ دیا مجھے آپ میں ایک ٹیم نظر آئی، ہماری ٹیم مضبوط ہوتی رہے گی،جب آپ مشکل وقت سے نکلتے ہیں تو اور مضبوط ہوجاتے ہیں، پارٹی جب مضبو ط ہوتی ہےتو مشکل وقت سے نکلتی ہے، آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مشکل وقت سے نکلے،کئی اراکین کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی آئے ، شکریہ ادا کرتا ہوں
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قوم اپنے نظریے سے پیچھے ہٹتی ہے تو مرجاتی ہے،ہماری لیڈرشپ کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک عظیم خواب تھا، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اور زرداری ارب پتی بن جائیں علامہ اقبال کا خواب پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا تھا، اچھا لگا کہ آپ سب کو سینیٹ الیکشن کے نتائج پر دل سے تکلیف ہوئی انشاءاللہ اس سے ہماری ٹیم اور مضبوط ہو گی، الیکشن کمیشن کے بیان پر صدمہ ہوا،سینیٹ الیکشن میں جوہوا اس پر مجھے شرمندگی ہوتی ہے،الیکشن کمیشن کہتاہے کہ بڑا اچھا الیکشن ہوا ، اس سے مجھے اور صدمہ ہوا، اگر یہ اچھا الیکشن ہے تو برا الیکشن کیا ہوتا ہے؟