لاہور: مسلم لیگ (ن) پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہباز کہا ہے کہ پارٹی کیلئے ماریں کھانے والوں کونظرانداز کیا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہباز نے شکوے اور شکایتوں کے انبار لگا دئیے اور انہوں نے نواز شریف سے شکوہ کیا کہ پارٹی میں پرانے ورکرز کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں صاحب پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے لیکن اسے کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں،جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور ماریں کھائیں ان کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور نئے لوگوں کو سامنے لاکر کھڑا کردیا گیا ہے تو پرانے وفادار ورکرز کا اب کیا ہوگا پرانا ورکر آج بہت پریشان ہے، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے جنہوں نے مشکلات کاٹیں۔