9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہی تھا،پرویز خٹک

سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے دن جو کچھ ہوا سب عمران خان کا کیا دھرا ہے۔نجی ٹی وی پہ انکشاف کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں سینیئر پارٹی قیادت کو پُر امن احتجاج کی لائن دی گئی تھی جبکہ حملوں وغیرہ کیلئے ایک الگ گروپ بنایا گیا تھا جو ہمارے علم میں نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حملوں کیلئے بنائے گئے اس گروپ کو ہدایات کہیں اور سے مل رہی تھیں، شکر ہے اس دن گولی نہیں چلی ورنہ انتشار ہو جاتا۔
پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر سراسر جھوٹ ہے، سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس دن کا ڈرامہ اس لیے رچایا گیا تھا کہ ملک میں اور فوج میں انتشار پھیلے اور فوج بدنام ہو پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کے فیصلے عمران خان خود کرتا تھا اور سینیئر قیادت کی رائے کو کبھی خاطر میں نہیں لاتا تھا۔خیال رہے کہ 9 مئی کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتار ی کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے ملک کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک اور عوامی مقامات کو نذرآتش کردیا تھا۔

Comments are closed.