پی ٹی آئی پارلیمنٹیر ینز نے کہا ہے کہ عمران خان سے ہمیں بہت امیدیں تھی لیکن وہ صرف امید ہی رہی، پرویز خٹک نے کہاکہ اگر سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی نہیں دے سکتے۔ تحریک انصاف کے رہنما، سابق ایم این اے شیر اکبر بھی پرویز خٹک کی ٹیم میں شامل ہو گئے، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کیا، ہم کب تک کھوکھلے نعروں کے پیچھے بھاگتے رہیں گے۔پرویز خٹک نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں عوام کو صحت کارڈ مہیا کیے، باقی پارٹیاں بھی بتائیں انہوں نے اپنے اپنے دور میں کیا کِیا۔
سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے کہاکہ ان سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہی ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نعروں کے لیے نہیں آئی، ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، جنوبی اضلاع بہت پسماندہ رہ گئے ہیں، ان کے لیے بہت کچھ کرنا ہے،کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتا۔
پی ٹی آئی پی کے جلسے کی تیاریاں
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز ٓج کوہاٹ میں پاور شو کرے گی، پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ،
جلسہ سپورٹس کمپلیکس جناح سٹیڈیم میں آج شام چار بجے ہوگا ۔ جلسہ گاہ میں سات ہزار کرسیاں لگائیں گئیں ہیں ۔ غیر متعلقہ راستوں پر کنٹینرز لگا دئیے گئے ہیں سٹیج کی اونچائی پندرہ فٹ رکھی گئی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی پی پرویز خٹک جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے میں کوہاٹ کے علاوہ ہنگو ۔ کرک ۔ اورکزئی سے بھی لوگ شریک ہوں گے،