پرویز الہی بھی وکٹیں گرانے لگے، اہم شخصیات کی ق لیگ میں شمولیت

0
49
parvez elahi

پرویز الہی بھی وکٹیں گرانے لگے، اہم شخصیات کی ق لیگ میں شمولیت

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چودھری محمد حسین نجف صدر ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کی سربراہی میں وکلا کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

وفد میں آنے والے اراکین نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد میں فضیلت نیاز مرزا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، غلام نبی سپرا صدر ہارون آباد، سعید سجاد گجر جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ ہارون آباد اور مزمل احمد وینس ایڈووکیٹ شامل تھے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میری دی ہوئی وکلاء برادری کو فری میڈیسن سے لیکر بائی پاس تک کی سہولتیں موجودہ حکومت بحال کرئے ۔ میری دی ہوئی وکلاء برادری کو سہولتیں شہبازشریف ن لیگ نے بند کیا۔ وکلاء برادری کو طبی سہولتوں سے محروم کرنا امتیازی سلوک کے مترادف ہے حکومت فوری طور پر ن لیگ کے امتیازی سلوک کو بند کرے۔ معاشرے میں قانون کی بالادستی کیلئے وکلا کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہئے۔

چودھری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی، پہلی بار پراسکیوٹر جنرل کا عہدہ متعارف کروایا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پٹرولنگ پوسٹوں کا نظام بنایا۔ اگر ن لیگ پٹرولنگ پوسٹوں کے قیام کا ہدف پورا ہونے دیتی تو آج ہمارے دیہات اور شہری علاقے جرائم سے محفوظ ہوتے۔ سابق حکومت نے ہمارے فلاحی منصوبوں کو بند کرنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی۔ چودھری محمد حسین نجف صدر ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں آپ کے کئے ہوئے کام اب لوگوں کو یاد آرہے ہیں۔ جنوبی پنجاب آپ کے دور میں خوشحال تھا۔ جنوبی پنجاب کے ان علاقوں میں بھی پکی سڑکیں بنیں جہاں کوئی جانے کو تیار نہیں تھا۔

Leave a reply