مسلم لیگ ن نے پرویزالہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

0
38
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب میں وزیراعلی ٰکے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ،صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے گئی اسیپکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی ا سیپکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی،

واضح رہے کہ ن لیگ نے پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتماد پیش کی تھی، پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، جس کے بعد گورنر پنجاب نے گزشتہ شب پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے، پرویز الہیٰ عدالت پہنچ چکے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی ہے، درخواست پر آج ہی سماعت ہونی ہے، لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے .ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ گورنر نےآئین شکنی کی اور قانون کا مذاق بنایا،گورنر عوام کے نمائندے کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتے گورنر کی جانب سے آئین شکنی پر ہم صدر کو ریفرنس بھیجیں گے،اگر مستقبل میں آئین کی پاسداری کی توقع ہے تو آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے،

:گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

Leave a reply