لاہور کی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کا مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور کک بیکس کے کیس کی سماعت زبیر شہزاد کیانی نے کی۔ ملزم پرویز الہیٰ کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر عدالت پیش کیا گیا-
پرویز الہی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا تھا کہ 21 اگست تک فیصلہ کریں مگر ابھی تک ہائیکورٹ میں کیس نہیں سنا گیا عدالت اگر مناسب وقت کیلئے پرویز الہٰی کا ریمانڈ منظور کر لیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
پرویز الہٰی نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ میری کمر میں شدید تکلیف ہے، پاؤں بھی سوجے ہوئے ہیں، ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں اورنیب کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
آئی جی پنجاب کا مینٹل ہیلتھ کا دورہ ،کانسٹیبل شاہد عباس کی جلد صحت …
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں فوج کی اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کرنے پرمیڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں اسمبلیوں کی عدم موجودگی میں ان کا ظلم میڈیا دکھا رہا ہے،شاہ محمود قریشی کا نام سائفر میں ڈالنا انتہائی افسوس کی بات ہے ،میرا پیغام ہے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں، الیکشن وقت پر نہیں ہو رہے ، اس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے-
نیب نے پرویز الہی کے خلاف انکوائری رپورٹ تیار کرلی
واضح رہے کہ پرویز الہٰی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کی نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ گئیرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کرپشن میں ملوث پائے گئے، پرویز الہٰی نے بطور وزیر اعلیٰ خاص مقاصد کے لیے شریک ملزمان سے ملکر گجرات کیلئے 116 سکیمیں منظور کروائیں، اوراپنے عہدے کا ناجائز استعمال بھی کیا پرویز الہٰی نے اثرو رسوخ استعمال کر کے سکیموں کے ٹھیکے من پسند کٹریکٹرز کو دے کر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے رشوت، کک بیکس لئے، اس کے علاوہ گجرات میں غیر ضروری طور پر درجنوں سکیمیں شروع کروائیں۔
نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیموں کیلئے ایڈوانس فنڈز جاری کرنا پرویز الہٰی کی بدنیتی تھی، انہوں نے دوسری سکیموں کے فنڈز بھی گجرات کی سکیموں کیلئے مختص کئے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کا سربراہ ہونے کے ناطے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور کک بیکس لئے۔