مبینہ کرپشن میں پرویز الہی کا ساتھی گرفتار

عدالت نے سب انجینئر خبیب قاسم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
0
165
pti

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے پرویز الہی کے شریک ملزم خبیب قاسم کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : نیب نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر ملزم سب انجینئر خبیب قاسم کو گرفتار کیا،عدالت نے سب انجینئر خبیب قاسم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے ملزم کو دوبارہ 12 دسمبر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی، ملزم پر گجرات سمیت دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ رہے کہ قومی احتساب بیورو نے گجرات ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس اور رشوت کی تحقیقات مکمل کر کے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سمیت 14 ملزمان کیخلاف ایک ارب 23کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکیا ہے نیب کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی اور مونس الٰہی قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

پرویز الہی کی جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی جیل میں طبعیت ناساز ہونے کے بعد انہیں جیل اسپتال منتقل کیا گیا جیل ڈاکٹرز کی جانب سے پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کیا گیا، پرویز الہیٰ کے خون کے نمونے لیے گئے اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا، جس کے بعد صدر پی ٹی آئی کو جیل اسپتال سے دوبارہ بیرک منتقل کیا گیا ۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

Comments are closed.