اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جسمانی ریمانڈ میں خطرات کے پیش نظر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،جبکہ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں چوہدری پرویزالہٰی سے ان کے اہل خانہ اور وکلا نے ملاقات کی-

باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے سیشن جج اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مقدمے سے ڈسچارج کیا، مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کیا،سیشن جج اور لاہور ہائیکورٹ نے اپیل میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیا،جسمانی ریمانڈ دینا بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ جسمانی ریمانڈ کے سبب جسمانی و ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہےعدالت سے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

لاپتہ افرادکی گمشدگی کا از خود مقدمہ درج کرنے کا حکم

دوسری جانب راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی سے ان کے اہل خانہ اور وکلاء نے ملاقات کی، ملاقات میں قانونی امور اور آئندہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، تحریک انصاف کے صدر نے سیاسی انجیئرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالہٰی سے ان کے اہلخانہ اور وکلاء کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی،ملاقات میں قانونی امور مقدمات اور آئندہ انتخابات میں قانونی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا،چوہدری پرویزالہٰی نے انتخابات سے پہلے پنجاب پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے سیاسی انجئیرنگ پرسخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پولیس اور انتظامیہ کے سیاست میں ملوث ہونے کا نوٹس لیں۔

آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف کو عدالت نے بری کر دیا

ملاقات کرنے والوں میں رازق الہٰی، عثمان ظہور، قیصرہ الہٰی اور زہرہ بی بی شامل تھے جبکہ وکلاء کی ٹیم میں سردارعبدالرازق خان، شمشاد ملہی اور مختاراحمد رانجھا شامل تھے۔

Shares: