جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئےپرویزالہٰی کی لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

کمیشن کو جیل میں ہفتہ وار دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جائے
pmlq

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں نگراں پنجاب حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کی عمر 78 سال ہے جو دل کے عارضے میں مبتلا ہے، طبی مسائل کے باوجود گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، جیل حکام نے سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا تھا، مگر جیل میں ائر کنڈیشنڈ سمیت کوئی سہولت مہیا نہیں کیا جا رہی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جیل میں سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کرے اور سہولیات کی فراہمی کے جائزہ کے لیے کمیشن تشکیل دے، کمیشن کو جیل میں ہفتہ وار دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس چل رہا ہے اور اسی کیس میں وہ گرفتار ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے دیگر اہم رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں تاہم اب پرویز الہیٰ سے متعلق بھی دعوے کیے جارہے ہیں کہ وہ واپس مسلم لیگ (ق) میں چلے جائیں گے۔

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ

Comments are closed.