مزید دیکھیں

مقبول

پہلگام ڈرامہ،آرایس ایس کارکنان کو سزا سنانے والے ججز کو قتل کرنے کی سازش،انکشاف

پہلگام ڈرامہ،مودی سرکار کے پاکستان پر الزامات تاہم حقیقت...

بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر بھارتی فوج نے...

بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 5 سکھ فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج...

پہلگام ڈرامہ کے بعد بھارت میں کشمیری طلبا کو ہراساں کیا جانے لگا

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی...

پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت مسترد،اینٹی کرپشن عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا پرویزالہٰی پر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

جی ایچ کیو ہنگامہ آرائی کی مرکزی ملزم کنول شوذب بیرون ملک فرار

عدالت کے تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ قانون تمام شہریوں کےلیے برابر ہے، عدالت پرویز الہٰی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے۔ عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک پرویز الہٰی شامل تفتیش نہیں ہوئے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹس کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے،عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی‌آئی کو خیرباد …

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس نے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کے ساتھ تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی تاہم پرویز الہیٰ گھر پر موجود نہ تھے۔