پرویز خٹک نے جہانگیر ترین سے معافی مانگ لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پاکستان واپسی پر انکے حوالہ سے دیئے ہوئے بیان سے معافی مانگ لی.،

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے پی ڈی ایم جلسوں کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ،جہانگیر ترین سے متعلق کچھ اورکہہ رہاتھا مگرمنہ سے کچھ اورنکل گیا،اپنے جلسے کے الفاظ پرجہانگیر ترین سے معافی چاہتا ہوں

واضح رہے کہب جہانگیر ترین کے لندن جانے پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پرویز خٹک کہتے ہیں کہ عمران خان نے چار وزراء کو کرپشن کرنے پر نکال دیا، اور تو اور جہانگیر ترین جیسا شخص جس نے پارٹی کو بہت پیسہ دیا، اپنا جہاز استعمال کیا جب انہوں نے چینی چوری کی تو خان صاحب نے جہانگیر ترین کو بھی نہ چھوڑا اور وہ مجبوراً لندن بھاگ گیا.

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی ویڈیو پشتو زبان میں ہے تا ہم سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔

خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا

Comments are closed.