اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی قیادت میں نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے پرویز خٹک کی ملاقاتوں کا پہلا راؤنڈ اسلام آباد میں مکمل ہوگیا جبکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا دوسرا راؤنڈ پشاور میں جاری ہے۔

قبل ازیں پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطے ہیں اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت کی پارٹی میں شمولیت کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر ن لیگ کے صدر کے پی کے امیر مقام بھی راضی ہیں اور اگر معاملات طے پا گئے تو پرویز خٹک شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں آئے تو خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو ساتھ لائیں گے اگر مسلم لیگ ن سے معاملات طے نہ پائے تو پرویز خٹک جمعیت علمائے اسلام(ف) سمیت دیگر سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے پرویز خٹک کی جانب سے پی ٹی آئی کے اندر سے اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری ہے۔

سویڈن میں بائبل اور تورات کو جلانے کی اجازت دینے پر اسرائیل کا شدید ردعمل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہےاس کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھا اور جواب نہ دینے پر ان کو پارٹی سے نکال دیا تھا-

صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس

Shares: