دبئی: اہلخانہ کی درخواست پر پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکیلئے خصوصی طیارہ دبئی جائے گا-
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے-
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا-
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، سفارتی ذرائع سمیت ان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔