مزید دیکھیں

مقبول

فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن...

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...

ہائیکورٹ کے جج کے نائب قاصد کی خودکشی

لاہور: سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں ایک افسوسناک...

ایک سال میں جو کچھ بھی ممکن تھا، وہ کیا ،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ...

موسمیاتی تبدیلی،پرواز میں ہچکولے،رخ موڈ دیا گیا، 30 مسافر زخمی

ایئر یوروپا کی پرواز شدید ہچکولوں کے بعد برازیل کی طرف موڑ دی گئی،واقعہ میں تیس مسافر زخمی ہو گئے

میڈرڈ سے مونٹیویڈیو، یوراگوئے جانے والی ایئر یوروپا کی پرواز کو پیر کو شدید ہچکولوں کے بعد برازیل کے ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا،اس دوران 30 مسافروں کو چوٹیں آئیں اور وہ زخمی ہوئے، اسپین کی ایئر یورپا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر برازیل میں شدید ہچکولوں کا شکار ہوئی ہے، جس کے بعد مسافر طیارے کی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے،حادثے کے دوران و شدید جھٹکوں کی وجہ سے ایک مسافر کاسر جہاز کی چھت میں پھنس گیا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں سوار مسافر پریشانی کا شکار ہیں، ایک مسافر جہاز کی چھت اور سامان رکھنے کی جگہ پر پھنسا ہوا ہے، پرواز میں 325 مسافر سوار تھے، تاہم ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آکسیجن ماسکس اور سیٹس تباہ ہو چکی ہیں،

https://twitter.com/AviacionGYE/status/1807795442870100061

ایئر یورپا کی جانب سے بیان میں کہنا تھا کہ پرواز بنا کسی مسئلے کے لینڈ کر گئی تھی، جبکہ مسافروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں،ئی پرواز کے ذریعے مسافروں کو منزل تک پہنچا دیا گیا ہے۔

یوروگوائے کے وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسافروں کوتاحال شہر کے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،مقامی ہوائی اڈے کے مطابق، پرواز نے شمال مشرقی برازیل کے نیٹل ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق صبح 2:32 پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

حالیہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایئر لائنز کے لئے بھی خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan