لاہور:کاہنہ کے علاقے دھلوکی گاؤں میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،
اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کردی ہیں،اے ایس پی کاہنہ معاذ الرحمٰن کے مطابق مقتولین میں محمود اور اس کی اہلیہ رفعت شامل ہیں جنہیں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، بدقسمت جوڑے نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، فائرنگ مقتولہ کے بھائی فراز احمد اور اس کے ساتھیوں نے کی اور دونوں کو قتل کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کردی ہیں، تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے،پولیس حکام کے مطابق رفعت بی بی نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، بھائی اپنی بہن کی شادی سے خوش نہیں تھے، بھائیوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائےگا
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی قیادت میں لاہور پولیس نے صوبائی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے کے لیے کمر کس لی۔ غالب مارکیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ بچے پر تشدد کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔14 سالہ سنی مین مارکیٹ گلبرگ میں واقع ایک گھر میں 4 ماہ سے ملازمت کر رہا تھا ۔واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکے کے والد ریاض کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ بچے پر تشدد میں ملوث ملزمان جاوید اور آصف کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
علاوہ ازیں چوکی نادر آباد پولیس نے 15کی کا ل پر فوری ایکشن لیتے ہوئے علاقے میں سر عام ہوائی فائرنگ اورا سلحہ کی نمائش کر نے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ملزمان کے قبضہ سے 02 پستول، میگزینز اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان میں طاہر اور سلمان شامل ہیں۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ندیم مسیح عرف سوہنی کر حراست میں لے لیا ۔ملزم کے قبضہ سے 100 لیٹر دیسی و امپورٹڈ شراب برآمدکی گئی۔ شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی سے بھرے گودام کو قبضہ میں لے لیا۔ملزم خضر حیات کے قبضہ سے 10ہزار 500 پھلجھڑیاں ، 6 ڈبے سیبا بم، 50 ڈبے چھوٹے بم فائر بکس ماچس بم سمیت دیگر آلات و سامان برآمدکیا گیا۔ملزم پابندی کے باوجود آتش بازی کا سامان تیار کروا کرمختلف علاقوں میں فروخت اور سپلائی کرتا تھا۔چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 10 سالہ جیسن مسیح کو ڈھونڈ کر بحفاظت والدین سے ملوا دیا۔ جیسن گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا واپسی پر گھر کا راستہ بھول گیا۔بچے کی تلاش کے لیے الیکٹرانک و سوشل میڈیا اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد حاصل کی گئی تھی۔
علاوہ ازیں ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 05 اشتہاریوں سمیت 06ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار اشتہاریوں میں 05 ملزمان بی کیٹگری PO’s، ایک ڈکیت کینگ کا سرغنہ بھی نکلا۔ملزمان سنگین جرائم کے مقدمات میں بین الاضلاعی پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کیخلاف اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاہور میں مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزمان میں ندیم، ماجد،شکیل،مبشر، راشدو دیگرشامل ہیں
10 سالہ سارہ کے قاتل باپ پر جیل میں حملہ
26 نومبر احتجاج،250 ملزمان کی ضمانت منظور،150 کی خارج