پسرور: شادی سے انکار یا کچھ اور؟ لڑکی کی موت پر خودکشی یا قتل کی قیاس آرائیاں

مبینہ طور پر شادی سے انکار پر نوجوان نے محبوبہ کو موت کی نیند سلا دیا،فسانہ یا حقیقت، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی اصل وجہ

سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض)پسرور میں شادی سے انکار یا کچھ اور؟ لڑکی کی موت پر خودکشی یا قتل کی قیاس آرائیاں،مبینہ طور پر شادی سے انکار پر نوجوان نے محبوبہ کو موت کی نیند سلا دیا،فسانہ یا حقیقت، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی اصل وجہ

تفصیلات کے مطابق پسرور کے علاقے سبز کوٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں شادی سے انکار پر ایک نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کو زبردستی زہریلی چیز کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے لڑکی کے ساتھ تعلق قائم کیا اور اس کی ویڈیو بنا لی۔ بعد میں اس نے شادی کا اصرار کیا جسے لڑکی نے مسترد کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کے انکار پر ملزم نے اس کے گھر پہنچ کر اسے گن پوائنٹ پر زبردستی زہریلی چیز کھلا دی جس سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ سبز پیر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس سانحے پر علاقے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ اسے اہلِ خانہ نے قتل کیا۔ اصل حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس کی میرٹ پر مبنی انکوائری کے بعد ہی سامنے آ سکے گی۔

Comments are closed.